راولپنڈی ،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان درخواست بریت کی خارج

چوہدری اسماعیل ، ملک رفیق اور کرنل (ر) عبدلقدوس پر بشارت نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام،پولیس نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا

جمعرات 18 فروری 2016 18:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احمد ارشد محمود جسرا نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ مری کے مقدمہ میں ملزمان چوہدری اسماعیل ، سابق ڈی آئی جی ملک رفیق اور کرنل (ر) عبدلقدوس پر محمد بشارت نامی شخص کو قتل جبکہ دس افراد کو ذخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ لیکن پولیس نے اپنی تفتیش میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا تھا، جس پر ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔ فریقین کے وکلا کی بحث کے بعد فاضل جج نے بریت کی درخواست خارج کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :