خاکروب اسامیاں صرف ”عیسائیوں“ کے لئے، رکن اسمبلی کا شدید احتجاج، سپیکر کا نوٹس

جمعرات 18 فروری 2016 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں18فروری کے وقفہ سوالات کے فوراً بعد پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی و ممبر اقلیتی بورڈ شہنیلا روتھ نے سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال کی توجہ مبندوی کراتے ہوئے کہا کہ درجہ چہارم کی آٹھ آسامیاں جو پنجاب کانسٹیبلری کے لئے آئی ہیں میں واضح لکھا ہے کہ خاکروب کے لئے مختص ہیں جو کہ انسانی حقوق اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا نوٹس لیا جائے اور اقلیتوں کی تذلیل نہ کی جائے جس پر سپیکر اسمبلی نے شہنیلاروتھ کو یقین دلایا کہ اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :