کراچی : پی آئی اے اور نجی ائیر لائن کا طیارہ فضا میں‌ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 16:58

کراچی : پی آئی اے اور نجی ائیر لائن کا طیارہ فضا میں‌ٹکرانے سے بال بال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : پی آئی اے اور نجی ائیر لائن کے طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور شاہین ائیر لائن کے طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

شاہین ائیر لائن کے پائلٹ کی غلطی کے باعث حادثہ ہو سکتا تھا لیکن پی آئی اے طیارے کے پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو بچایا۔ چیف پائلٹ سیفٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بد شاہین ائیر لائن کے پائلٹ کی غلطی ثابت ہوئی۔ شاہین ائیر لائن کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو فریکیونسی بدلنے کا نہیں بتایا، چیف پائلٹ سیفٹی کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں کے عملے نے کنٹرول ٹاور کو آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :