عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماوٴں کا شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق کے انتقال پر اظہار تعزیت

حضرت شیخ الحدیث ایک بے باک عالم دین ،انکی دینی ومذہبی اور تدریسی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا

جمعرات 18 فروری 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مرکزی نائب امراء مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی،مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیزالرحمن جالندھری،شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیزالرحمن ثانی اور مولانا عبدالنعیم نے ممتاز عالم دین ،جامعہ خیرالمدارس ملتان کے شیخ الحدیث اور بانی خیرالمدارس مولانا خیرمحمد کے شاگرد خاص مولانا محمد صدیق کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق ایک بے باک اور جید عالم دین تھے مولانا کی وفات جامعہ خیر المدارس ،علماء ،شاگردوں کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے ملک عزیز ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حضرت شیخ الحدیث صحیح معنوں میں عالم باعمل تھے تقویٰ اور اتباع سنت کی عظیم مثال تھے وہ اکابرین کی امانتوں کے صحیح امین تھے۔ہ استاذالاساتذہ بانی جامعہ خیر المدارس مولانا خیر محمد جالندھری کے مایہ نازاورمعتمد شاگردوں میں سے تھے مولانا محمد صدیق نے کم وبیش ساٹھ سال تفسیروحدیث کا درس دیاانکی دینی وعلمی اورتدریسی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے اور سنہری حروف سے لکھا جائیگا ۔علماء کرام نے کہا کہ آج ہم اپنے مربی،محسن اور پیکرعلم وعمل سے محروم ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اوراجرجزیل عطا کرے آمین۔