18کروڑ سے زائد کی ”سرکاری مٹی“ بیچنے پر تحریک التوائے کا ر پیش

رکن اسمبلی فائزہ ملک نے چونگ میں 300اکڑ جنگلات میں کرپشن پر بحث کی اجازت مانگ لی

جمعرات 18 فروری 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) رکن اسمبلی پنجاب فائزہ احمد ملک کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ محکمہ جنگلات میں ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔ 18کروڑ روپے مالیت سے زائد کی سرکاری مٹی کوڑیوں کے بھاؤ پرائیویٹ اور من پسند پارٹیوں کو فروخت کردی گئی ۔ محکمہ جنگلات بلاہور ڈویژن میں واقع شرقپور سب ڈویژن چونگ جنگل کے 300ایکڑ رقبے پر واقع زمین کے کمپانٹ نمبر 9اور 10سے 20فٹ گہرائی تک مٹی نکال لی گئی ہے جس کی مالیت 18کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ناظم اعلیٰ جنگلات لاہور اور کنزرویٹر لاہور کے قریبی رشتہ دار کی ملی بھگت سے سرکاری محکمہ کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ ڈسمس فرام سرسو اورکروڑوں روپے کی ریکوری کی سفارش کی جاتی رہی ہے جبکہ ریگولر انکوائری میں معاملہ کو دبا دیا جاتا رہا ہے۔ چونگ جنگل کے 300ایکڑ پر تین سال قبل ہونے والی پلانٹیشن جو درختوں میں تبدیل ہوچکی تھی، اس کودوماہ میں مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ چونگ جنگل کی سرکاری مٹی پرائیویٹ لوگوں کو فروخت کرنے میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران کو سیاسی آشیر باد بھی حاصل ہے۔ لہذا استدعا ہے کہ میری تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :