کراچی : ایم کیو ایم قائد کے بیانات پر پابندی ، ایم کیو ایم نے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

آرٹیکل 19 کے تحت ایم کیو ایمقائد کی تصویر اور تقریر پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔ فاروق ستار کی اپیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 16:45

کراچی : ایم کیو ایم قائد کے بیانات پر پابندی ، ایم کیو ایم نے علامتی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصویر اور تقریر پر پابندی کے پیشٍ نظر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی جانب سے چار روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئندہ کل سے کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کریں گے جو روزانہ صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ ہڑتال میں ایم کیو ایم کے رہنما ، کارکنان اور اراکین اسمبلی شریک ہوں گے۔ فاروق ستار نے اپیل کی کہ آرٹیکل 19 کے تحت قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقریر اور تصویر نشر کرنے پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم نے عہد کیا ہے کہ آئندہ احتیاط کریں گے تا کہ ملک دشمنی کے الزامات عائد نہ کیئے جا سکیں۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہم دھرنوں کی طرف بھی جائیں گے لیکن اگر ہم نے دھرنے دئے تو صدر مملکت اور وزیر اعظم ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :