ہیروئن سمگلنگ کیس:2 ملزمان ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے

جمعرات 18 فروری 2016 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بارڈر ایریا میں 32کلو ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث 11ملزمان میں سے 2ملزمان عمران اور شفاقت علی کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر دونوں ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس تھانہ ہیر کے علاقے میں ملزمان 32کلو ہیروئن چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے پکڑے جانے کے خوف سے ایبولز پر فائرنگ بھی کی باوجود فائرنگ کے 11ملزمان جن میں منشاء، راجہ، عقیل، عاشق، رفاقت، شاید، امتیاز اور عرفان کے نام شامل ہیں گرفتار ہوگے۔ ان کے خلاف تھانہ ہیر میں مقدمہ نمبر 494/15درج ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ 7ATAدرج ہونے کے باعث مقدمہ کی تفتیش تھانہ ہربنس پورہ کا انسپکٹر کررہا ہے۔ گذشتہ روز 2ملزمان عرفان اور رفاقت درخواست فی تحت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :