ٹرائلز میں میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے،طارق محمود

جمعرات 18 فروری 2016 16:45

ٹرائلز میں میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے،طارق محمود

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گیمز کیلئے ٹرائلز ،میرٹ پر سلیکشن، انٹر ڈسٹرکٹ و انٹر ریجنل گیمز ، کھلاڑیوں کے شکایات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن طارق محمود ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد میر بشر، ڈی ایس او سوات سید ثقلین شاہ، ڈی ایس او نوشہرہ ذاکر الله، ڈی ایس او ڈی آئی خانامیر زاہد شاہ ، ڈی ایس او ٹانک رضی الله ، ڈی ایس او صوابی سلیم رضا،ڈی ایس او پشاور منور خان ، ڈی ایس او مردان جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ٹرائلز میں میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے ، کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ذیادتی پیش نہ ہو، ہر گیمز کے لئے علیحدہ سے سب کمیٹی بنائی جائے ،ہر گیمز میں منتخب شدہ کھلاڑیوں کو سامان اور کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹرآپریشن طارق محمود نے کہا کہ بنوں ریجن میں ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد 22 فروری سے مردوں جبکہ مردان میں خواتین کا انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد ہونگے ۔

جبکہ ٹرائلز کا دوسرا ڈی آئی خان میں پانچ سے آٹھ مارچ آیبٹ آباد میں دس سے پندرہ مارچ ، سوات میں بارہ سے آٹھارہ مارچ، اور پشاور میں پچیس سے 27 مارچ کو منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ان گیمز کو کامیابی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے بصورت دیگر ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔