وقت آ گیا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کی بجائے اقتصادی ایجنڈے پر کام کیا جائے،3برس میں پاکستان خطرناک ملکوں کی فہرست سے نکل کر ابھرتی معیشت بن گیا، موجودہ دور سیاسی نظریات کی بجائے اقتصادی نظریات کی جنگ کا ہے، سنگا پور، ملائیشیا اور دوسرے کئی ممالک کی ترقی کا راز سیاسی استحکام ہے، بحالی کا عمل فوری نہیں ، بتدریج انداز میں ہوتا ہے

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب

جمعرات 18 فروری 2016 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کی بجائے اقتصادی ایجنڈے پر کام کیا جائے،3برس میں پاکستان خطرناک ملکوں کی فہرست سے نکل کر ابھرتی معیشت بن گیا، موجودہ دور سیاسی نظریات کی بجائے اقتصادی نظریات کی جنگ کا ہے، سنگا پور، ملائیشیا اور دوسرے کئی ممالک کی ترقی کا راز سیاسی استحکام ہے، بحالی کا عمل فوری طور پر نہیں ،ہمیشہ بتدریج انداز میں ہوتا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کی بجائے اقتصادی ایجنڈے پر کام کیا جائے، موجودہ دور سیاسی نظریات کی بجائے اقتصادی نظریات کی جنگ کا ہے، سوویت یونین اقتصادی طور پر کمزور ہونے کے بعد اپنا وجود قائم نہ رکھ سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی بدولت ہی دفاعی صلاحیت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سنگا پور، ملائیشیا اور دوسرے ممالک کی ترقی کا راز سیاسی استحکام ہے،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پالیسیوں کا تسلسل برقرار نہ رہا، اب پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو ماضی کی خامی کا بڑی حد تک ازالہ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور کامیابی میں مثبت سوچ اور اعلیٰ کردار کی اہمیت بہت زیادہ ہے، کامیابی صرف مثبت سوچ رکھنے والوں کا مقدر ہوتی ہے، پاکستان اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی طرف گامزن ہے، پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، 3برس میں پاکستان خطرناک ملکوں کی فہرست سے نکل کر ابھرتی معیشت بن گیا، بحالی کا عمل فوری طور پر نہیں ،ہمیشہ بتدریج انداز میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :