بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انوشکا شرما کے حوالے سے سوال غصے میں آکر ٹال دیا

جمعرات 18 فروری 2016 15:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں کیے جانے والے سوالات ٹالنے لگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ کوہلی کو گزشتہ روز ایک قیمتی گھڑیاں بنانے والے ادارے نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ، اس موقع پر ان سے ’تعلقات‘ کی اہمیت بارے سوال کیا گیا جس کے جواب میں کوہلی کا کہنا تھا کہ سوال کرنے والے کو تعلقات کی وضاحت کرنی چاہیے ، ایسا سوال کسی تعلقات عامہ کے مشیر سے کرنا بنتا تھا۔

ایک اور صحافی نے بھارتی بلے باز سے سوال کیا کہ وہ یہ قیمتی گھڑی بالی ووڈ میں کسے دینا چاہیں گے تو غصے میں بھرے کوہلی نے کہا کہ سب سے پہلے وہ ایسی قیمتی گھڑی اپنے خاندان کے کسی فرد کو دیں گے ، ان سے ایسے سوال کرنے کی تک نہیں بنتی ، وہ ایک کرکٹر ہیں اور ان سے اسی کے متعلق سوالات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :