کراچی،متحدہ کے 2کارکنوں پر قتل کی فردجرم عائد

جمعرات 18 فروری 2016 15:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ کے 2کارکنوں پرفردجرم عائد کردی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرجیل میں قائم انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروپرچھاپے کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے 2کارکنوں نعیم اورعبدالقادرپرقتل کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ملزمان پر2013ء میں2افراد عبدالکریم اورزبیرکوقتل کرنے کاالزام ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں قتل متحدہ قومی موومنٹ کی اعلی قیادت کی ہدایت پرکئے۔

متعلقہ عنوان :