اور انسانیت مر گئی۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 15:34

اور انسانیت مر گئی۔۔۔

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء): بسا اوقات یہ چیز دیکھنے میں آتی ہے کہ رنگ و نسل کے کسی بھی امتیاز کے بغیر ہی لوگ ایک دوسرے کی مدد کو دوڑتے ہیں جس سے ہمیں واضح ثبوت ملتا ہے کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے ، آج بھی معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو محض انسانیت کی خاطر کسی کی مدد کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ انسانیت معاشرے میں زوال پذیر ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ہوتی تصویر ایک میڈیکل اسٹور کی ہے جس کے باہر لگے بینر پر یہ عبارت تحریر تھی ’ یہاں پر سونے کے زیورات اور گھر کے کاغذات رکھوا کربھی میڈیسن لینے کی سہولت موجود ہے‘۔ یہ عبارت اس معاشرے کی عکاسی کرتی ہے جہاں اس سوچ کے لوگ موجود ہیں جو اپنے ہی جیسے دیگر لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اُٹھا نے کے لئے کیسے کیسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عبارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے موقف دیا کہ ایسے افراد کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔