پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو طلب کر لیا

جمعرات 18 فروری 2016 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل ملک اویس خالدایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل نے ان کا کیا جانے والا تبادلہ معطل کر رکھا ہے،ٹربیونل کے فیصلے کے بعدنئی تعیناتی کی جگہ چارج نہ سنبھالنے پر محکمہ صحت کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کو نظر انداز کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکرٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :