پمز میں وینٹی لیٹر کی کمی:اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 18 فروری 2016 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں وینٹی لیٹر سے کمی سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شکیل جنجوعہ نامی شہری نے اپنے وکیل یاسر محمود کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ ہے جبکہ وینٹی لیٹر کی تعداد صرف 20 ہے وینٹی لیٹر کی کمی کی وجہ سے سرکاری ہسپتال میں ہر ہفتے چار سے چھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کیونکہ انتظامیہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے جبکہ حکومت خاموشی تماشا بنی بیٹھی ہے ۔

انہوں نے مزید موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور میں اسلام آباد کے شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت کی آ بادی کے تناسب سے وینٹی لینٹر کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ معصوم جانیں ضائع نہ ہوں ۔ درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرے ۔ درخواست میں وفاقی سیکرٹری کیڈ ، وائس چانسلر پمز ہسپتال ، ایگزیکٹو ڈائریک پمز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔