ہائیکورٹ میں چیف ایگزیکٹو لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر

جمعرات 18 فروری 2016 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کر دی گئی، ایکسیئن رانا اشتیاق نے تقرروتبادلے پر فیصلہ نہ کرنے کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں رانا اشتیاق احمد نے محمد قیصر امین رانا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار کی اہلیہ بیمار اور بیٹی ذہنی معذور ہے جس کے لئے اس نے گیپکو سے لیسکو میں تبادلہ کروانے کیلئے درخواست دی، دادرسی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے یکم جنوری 2016ء کودرخواست نمٹاتے ہوئے سی ای او لیسکو کو ایک ہفتے میں تبادلے کے بارے میں زیر التوا ء درخواست پر فیصلہ کرکے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو قیصر زمان نے تبادلے بارے فیصلہ نہیں کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پرسی ای او لیسکو قیصر زمان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :