قومی اسمبلی میں سید خوشید احمد شاہ کا عدم موجودگی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور پی آئی اے کے بحران کی بحث سمیٹے جانے پر شدید احتجاج
جمعرات 18 فروری 2016 15:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خوشید احمد شاہ نے ان کی عدم موجودگی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور پی آئی اے کے بحران کی بحث سمیٹے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ حکومت نے اپوزیشن کیساتھ زیادتی کی ہے اس طرح سے اجلاس نہیں چلتے ہم وہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے کہ یہاں سامنے آ کر دست وگریبان ہوں یا باہراحتجاج کریں۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا تھا میں مسلسل اجلاس میں بیٹھا رہا، گزشتہ روز بھی ڈیڑھ بجے تک اجلاس میں موجود رہا اور پھر پی اے سی کی میٹنگ میں چلا گیا ، میری عدم موجودگی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پی آئی اے بحران کی بحث سمیٹ دی گئی یہ طرز عمل درست نہیں، حکومت نے اپوزیشن کیساتھ زیادتی کی ہے اس طرح سے اجلاس نہیں چلتے، حکومت اپوزیشن کی وجہ سے اجلاس چلا رہی ہے ہم وہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے جو ماضی میں ہوتا تھا کہ یہاں آ کر دست وگریبان ہوں یا باہر احتجاج کریں ہم اس روش پر نہیں چلنا چاہتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.