صدر مملکت کی انقرہ بم دھماکے کی شدید مذمت،28 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 18 فروری 2016 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور 28 قیمتی جانوں کے ضیاع کو انتہائی قابل افسوس واقعہ قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کو انتہائی قابل مذمت سمجھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترکی عالمی امن کے جو کردار ادا کررہا ہے ، پاکستان نے ہمیشہ اس کی تعریف کی ہے اور اس کے کردار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور سمجھتا ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :