زہریلا دودھ پینے سے 8سالہ بچی جاں بحق ،والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک

جمعرات 18 فروری 2016 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ مناواں میں زہریلا دودھ پینے سے 8سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ والدہ اور بھائی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقہ میں ایک خاندان نے سکندر نامی گوالے سے دودھ لیا جسے پینے کے بعد 8سالہ سونیا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ والدہ آسیہ اور بھائی زبیر کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد بچی کی موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔