فیس بک پر دوستی کا انجام ، حافظ آباد کی لڑکی اپنے دوست سے ملنے شجاع آبادپہنچ گئی

لڑکا دوست کے گھر چھوڑ کر فرار، پولیس نے بازیاب کراکرعدالت پیش کردیا

جمعرات 18 فروری 2016 14:34

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) فیس بک پر دوستی کا انجام ، حافظ آباد کی لڑکی اپنے دوست سے ملنے شجاع آباد چلی آئی جہاں اسے لڑکا اپنے دوست کے گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا اور بعد میں پولیس نے بازیاب کراکرعدالت پیش کردیا جہاں سے دارالامان بھیج دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی لڑکی نے فیس بک پر شجاع آباد کے شہزاد نامی لڑکے سے دوستی کی اور دونوں میں دوستی گہری ہو گئی او ر بلآخر لڑکی شہزاد کے اکسانے پر اپنا گھر چھوڑ کر شجاع آباد چلی آئی جہاں شہزاد نے اسے اپنے دوست کے گھر ٹھرا دیا اور خود فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے دروازہ توڑ کر شور مچایا جس پر علاقہ مکینوں نے تھانے اطلاع کر دی تاہم شہزاد اور اسکے دوست شہباز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :