پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 18 فروری 2016 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پاکستان میں ایک روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو ایک امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید ے رہا ہے، یہ ادارہ نا صرف طلبا وطالبات کو سکالر شپ سے نواز رہا ہے اصل مقصد پاکستان میں مستقبل کے لیڈرز کی نشوونما بھی کررہا ہے اور پنجاب ایجوکیشن انڈڈومنٹ فنڈ سے کم مراعات یافتہ طلبہ کی ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہورہے ہیں تاکہ یہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرہ میں اہم اور قابل قدر مقام حاصل کر سکیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوموں کی نمایاں ترقی اور ان کی تاریخ علم کی روشنی سے جنم لیتی ہیں اور انہیں معاشی وصنعتی طور پر ایک نمایاں مقام پر لے جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم ہی ایک خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے جس سے قوموں کے بیچ ایک نمایاں مقام حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے وسائل پر اپنی ترقی کے ذریعے حاکمیت کی جاتی ہے۔عوام کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ( پیف) کے قیام کے تصور نے ذہین اور کم وسائل طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا صرف ایک خواب تھا جسے وزیراعلی نے حقیقت کا رنگ دے کر ہزاروں ذہین اور محنتی طلبا وطالبات کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔

پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں۔ نوجوان پڑھیں گے،آگے بڑھیں گے اور پاکستان کا آنے والاکل آج سے بہتر اور خوشحال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :