سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعرات 18 فروری 2016 14:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی شعیب وارثی کے خلاف نیب میں غیر قانونی ٹھیکے اور کرپشن کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

الزامات کے خلاف شعیب وارثی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھپلوٹوکی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ شعیب وارثی کو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ‘عدالت نے شعیب وارثی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔