ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریب آدمی کیلئے علاج ناممکن ہوگیا

جمعرات 18 فروری 2016 14:03

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریب آدمی کیلئے علاج ناممکن ہوگیا ہے،عوام کو سستی ادویات خریدنے کا کہنے والے وزیر صحت کو عوام کے حقوق کا کوئی خیال نہیں،حکومت ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا نوٹس لے اور غریب آدمی سے علا ج معالجے کا حق چھیننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عام آدمی طبی سہولیات سے مستفید ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر،سینئر رہنما ساجد شمیم اور اعجاز احمد سوکھل نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ملٹی نیشنل کمپنیزاور ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کی غفلت اور ملی بھگت سے ایک طرف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے عوام کو لو ٹا جا رہا ہے تو دوسری طرف عطائیوں اور جعلی ادویات کی بھر مارسے عوام کی صحت سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے،انہوں نے کہاکہ صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن عوام کو طبی سہولت فراہم کرنا تو درکنارحکمرانوں کی بے حسی سے جان بچانے والی ادویات سمیت معمولی امراض کی ادویات بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :