خانیوال کا نوجوان شہری جنوبی افریقہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

روزی کی تلاش میں غیر ممالک جانے والاظالموں کے نشانے سے محفوط نہ رہ سکا

جمعرات 18 فروری 2016 14:01

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) خانیوال کا نوجوان شہری جنوبی افریقہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل۔روزی کی تلاش میں غیر ممالک جانے والاظالموں کے نشانے سے محفوط نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانیوال کوٹ اسلام کا رہائشی چوہدری عبدالمجید آرائیں مرحو م کا نوجوان بیٹا محمد راشد جو کافی عرصہ سے جنوبی ا فریقہ میں ایک سٹور پر کام کرتا تھاجو روزگار کے سلسلہ میں گیا ہواتھا اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوگیا یاد رہے کہ ڈاکو واردات کرنے آئے تھے واردات کے دوران ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کردیا اطلاع ملتے ہی نوجوان محمد راشد کے گھر کہرام مچ گیا مرحوم راشد کی میت کو پاکستان لانے کی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں -

متعلقہ عنوان :