پشاور کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 18 فروری 2016 14:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پشاور کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ایس پی کینٹ کاشف کے مطابق کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رواں سال ناقص سیکیورٹی کے باعث 208 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جن میں سے ایک 165 تعلیمی اداروں اور 3ہسپتالوں کی انتظامیہ، 14 دکانداروں اور 6 ہوٹل مالکان کے خلاف درج مقدمات بھی شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ کاشف نے بتایا کہ ناقص سیکیورٹی کے باعث کینٹ میں موجود دفاتر اور جیولری کی دکانوں کے مالکان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور اگر سیکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :