پاکستان کی ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی گاڑیوں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

ترکی دہشتگرد کارروائیوں کے خاتمے میں کامیاب ہوگا ‘ دفتر خارجہ

جمعرات 18 فروری 2016 13:58

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی گاڑیوں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی دہشتگرد کارروائیوں کے خاتمے میں کامیاب ہوگا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انقرہ میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدیدافسوس ہے ‘پاکستان ہرقسم کی دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتاہے ‘ترکی دہشت گردکارروائیوں کے خاتمے میں کامیاب ہوگا۔دفتر خا رجہ کے مطابق ترک عوام اورحکومت سے دہلی تعزیت کرتے ہیں ‘دھماکے میں زخمی افرادکی جلدصحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔

متعلقہ عنوان :