چین میں روایتی ادویات تیار کرنے کی اجازت دے دی گئی

جمعرات 18 فروری 2016 13:37

نان چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء)روایتی چینی ادویات( ٹی سی ایم) تیار کرنے والے اداروں نے حکومت کی نئی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی نئی پالیسی سے ادویات سازی کے میدان میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اس سے زیادہ سے زیادہ راویتی ادویا ت قومی لسٹ میں شامل ہوں گی ،نئی ادویات کے بارے میں پالیسی سٹیٹ کونسل کے اعلیٰ اجلاس اور چینی کابینہ نے گذشتہ دنوں دی تھی جس کی صدارت وزیر اعظم لی کی کوانگ نے کی ۔

(جاری ہے)

دواساز اداروں نے کہا ہے کہ اس روایتی دواؤں کی تیاری سے قدیم ادویات تیار کرنے میں مدد ملے گی اوردواسازادارے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے روایتی ادویات تیار کریں گے جبکہ ہسپتال اور تحقیق کرنے والوں کی بھی اس سے حوصلہ افزائی ہو گی ،وہ روایتی تھراپی پیچیدہ اور پرانی بیماریوں کا علاج بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دواز ساز اداروں کے کاروبار میں اضافہ ہوگا اور نئی اور مفید ادویات تیار ہوں گی۔