جیکولین فرننڈس نے گلوکاری بھی شروع کر دی

جمعرات 18 فروری 2016 13:16

جیکولین فرننڈس نے گلوکاری بھی شروع کر دی

ممبئی ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروا کر اپنے گلوکاری کا کیریئر شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین نے اپنی آنے والی فلم کے لئے ایک مختصر گانا گایا ہے جس کے بول”جی ایف بی ایف“ہیں گانے میں ان کا ساتھ اداکار سورج پنچولی نے دیا ہے ،فلم کے ٹیزر میں دونوں اداکار رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ٹیزر 19سیکنڈ پر مشتمل ہے۔