پہلی فلم کے لئے آڈیشن دیئے 47سال گذر گئے،امیتابھ بچن

جمعرات 18 فروری 2016 13:13

پہلی فلم کے لئے آڈیشن دیئے 47سال گذر گئے،امیتابھ بچن

ممبئی ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کو اپنی پہلی فلم کے لئے آڈیشن دیئے 47سال گذر گئے۔

(جاری ہے)

سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امیتابھ بچن نے 47سال قبل اپنی پہلی فلم کے لئے آڈیشن دینے کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز وہ آج سے 47سال قبل وہ آڈیشن دینے خواجہ احمد عباس کے دفتر جا رہے تھے جنہوں نے اپنی فلم”سات ہندوستانی“میں مجھے کاسٹ کر کے میرا کیرئیر شروع ہونے دیا۔73 سالہ امیتابھ نے کہا کہ فلم سات ہندوستانی ایک عظیم تجربہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :