مادری زبان کا عالمی دن اتوار کو منایا جائے گا

جمعرات 18 فروری 2016 13:01

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن (انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے) 21 فروری بروزاتوارکو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن ( یونیسکو) ، حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور بعض دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام بھی تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ ورلڈ پنجابی کانگریس بھی ایک تقریب منعقد کرے گی۔