ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز
جمعرات 18 فروری 2016 13:00
فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) ڈویژنل کمشنر نسیم نواز نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع میں ڈینگی بخار پھیلانے والے خطرناک وائرس اور مچھر کے خاتمے کیلئے موٴثر اندازمیں عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ تمام ڈی سی او صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں سیمینارز،سٹکرز،پوسٹرز،سٹیمرز،اعلانات،پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عام شہریوں میں ڈینگی سے متعلق بیداری مہم کی نگرانی کرینگے جبکہ محکمہ صحت اور دیگر محکمے فعال مربوط کو ششوں اور رابطے کے ذریعے اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے کردارادا کرینگے۔
فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈویژن بھر میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کی مہم کے سلسلہ میں اضلاع کی طرف سے کئے گئے پیشگی انتظامات کا جائزہ شروع کردیاگیاہے تاکہ اس ضمن میں پیشگی حفاظتی ، تدارکی ، احتیاطی اقدامات مکمل رکھے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.