پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی سختی سے حوصلہ شکنی کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 18 فروری 2016 12:58

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ نے پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی سختی سے حوصلہ شکنی کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ چھاپہ مار ٹیموں میں پولیس اور انتظامی افسران بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر سختی سے پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود بعض مقامات پر پتنگ اور ڈور تیارکرنے کی اطلاعات ملی ہیں جس پر گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کئی افراد کو حراست میں لیاگیاہے اور ان سے بھاری مقدار میں پتنگین اور ڈوریں تیار کرنے کاسامان بھی برآمد ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :