محکمہ انسداد دہشتگردی کی کا روا ئی ،بنوں سے اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 18 فروری 2016 12:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے بنوں میں کارروائی کر کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا‘ پنجاب حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کی تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی نے بنوں میں اشتہاری ملزم یعقوب کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی دی کے مطابق ملزم یعقوب پنجاب حکومت کو مختلف کیسز میں مطلوب تھا اور پنجاب حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :