سپریم کورٹ سرگودھا قتل کیس،مقتول کے ورثا ء نے قاتلو ں کو معاف کر دیا

عدالت نے مجرموں کو جیل سے بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 18 فروری 2016 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سرگودھا میں جون 1996 کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل ہونے والے معاملہ کا فیصلہ سنا دیا ۔ ظل حسنین مقتول کی والدہ دو بہنوں اور بھائیوں نے اپنے بھائی کے قاتل احمد خان اور امجد کو عدالت کے روبرو معاف کر دیا ۔ جس پر عدالت نے مجرمان کو جیل سے بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مجرمان احمد خان عرف کمانڈو اور امجد کی جیل سے بھجوائی گئی صالح نامے کی دخواست کی سماعت کی ا س دوران عدالت نے مقتول کے ورثاء کو روسٹر پر بلایا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے واقعی اپنے بیٹے اور بھائی کے دونوں قاتلوں کو معاف کر دیا ہے تو اس پر مقتول کے ورثاء والدہ ، بھائی اور بہنوں نے عدالت میں اقرار کیا کہ انہوں نے واقعی ہی اللہ کے واسطے مجرموں کو معاف کر دیا ہے بعدازاں عدالت نے ورثاء کے معاف کرنے پر مجرموں کو جیل سے بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :