این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے‘ایڈورڈسنوڈن کا انکشاف
چرائے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایاجارہاہے
جمعرات 18 فروری 2016 12:42
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیاہے کہ این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے، جبکہ چرائے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایاجارہاہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہناہے کہ ڈیٹا چرانے والے امریکی پروگرام میں نقائص موجود ہیں، جس کے باعث بے گناہ افراد ڈرونز کا نشانہ بن رہے ہیں۔
سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے خفیہ پروگرام اسکائی نیٹ کے ذریعے پاکستان کا موبائیل فون ڈیٹا چراتی ہے۔ چرائے گئے ڈیٹا کو پروگرام کے ذریعے تجزیہ کرکے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایڈورڈ سنوڈن کے خفیہ دستاویز کے مطابق اسکائی نیٹ کی نشاندہی کے بعد ان مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتاہے۔
انسانی حقوق کے گروپ کے پی ایچ ڈی سائنسدان پیٹرک بال کے مطابق امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے ڈیٹا چرانے اور اس کا تجزیہ کرنے والے پروگرام میں نقصائص موجود ہیں اور یہ پروگرام دہشتگردوں کی صحیح نشاندہی نہیں کرتا جس کے نتیجے میں ڈرونز کے ذریعے معصوم پاکستانی سویلین کو نشانہ بنیا جاتاہے۔پیٹرک بال کے مطابق اب تک اسکائی نیٹ سے پندرہ ہزار افراد کی ممکنہ طور پر دہشتگرد کے طور پر نشاندہی کی جاچکی ہے، جبکہ ممکن ہے کہ ان افراد کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہو۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں اب تک ڈرون حملوں میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.