پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 6 ارب 35 کروڑ سے تجاوز کر گیا، وزارت مواصلات کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب
میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:35
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ6 ارب 35 کروڑ سے تجاوز کر گیا، وزارت مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا،پی ایس او نے ایل این جی کی درآمد اور قیمتوں کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔
(جاری ہے)
ڈپٹی اسپیکرمرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کیا کہ پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ چھ ارب پینتیس کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے،، گزشتہ سال پاکستان پوسٹ نے نو ارب67 کروڑ روپے کمائے جبکہ سولہ ارب روپے خرچ کئے گئے، پاکستان پوسٹ نے آخری مرتبہ دو ہزار آٹھ میں منافع کمایا۔
پی ایس او کی جانب سے قطر سے ایل این جی کی درآمد اورقیمت کی تفصیل ایوان میں پیش کی گئی،پی ایس او نے چھ جہاز ایل این جی درایمد کی جن کی قیمت پچھتر ہزار ڈالر فی مکعب میٹر فٹ سے اسی ہزار پانچ سو ڈالر فی مکعب میٹر فٹ تھی،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایس او سوئی نادرن گیس کمپنی اور فرٹیلائزر کے شعبہ کو ایل این جی فروخت کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.