لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پرائیویٹ سکولوں کی سیکورٹی کا معاملہ ایک ہفتے میں طے کرنے کی ہدایت کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:06

لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پرائیویٹ سکولوں کی سیکورٹی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پرائیویٹ سکولوں کی سیکورٹی کا معاملہ ایک ہفتے میں طے کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سکولوں کو سکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر حکومت اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد وحید نے درخواست کی سماعت کی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے کے اندر یہ معاملہ نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل رانا ندیم صابر نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت تمام شہریوں کو بلا امتیاز تحفط فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت کا موقف ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اپنی سیکورٹی خود انتظام کریں۔ رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ کے مطابق سکول کے باہر تعینات ایک عام گاڈر دہشت گردوں کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :