بھارت نے 2 پاکستانی ویب ڈیزائنر کو ممبئی کانفرنس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کر دیئے
جمعرات 18 فروری 2016 12:04
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بھارت نے 2 پاکستانی ویب ڈیزائنر کو ممبئی کانفرنس میں شرکت کے لئے 35 روز بعد ویزے جاری کر دیئے‘ دونوں نوجوانوں کو امریکی ادارہ اسپانسر کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھارت نے خیبر پختونخوا کے دو ویب ڈیزائنر کو 35 روز گزر جانے کے بعد ویزے جاری کر دیئے۔
(جاری ہے)
ویب ڈیزائنر عظمت شاہ اور محمد تنویر نے ممبئی کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں جمعرات 18 سے 21 فروری تک ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔
دونوں نوجوانوں کو کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے امریکی ادارے نے اسپانسر شپ فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں نوجوانوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے 35 روز قبل بھارتی ہائی کمیشن میں ویزے کے لئے درخواست دی تھی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کرنے میں شدید تاخیر کی یہاں تک کہ کانفرنس شروع ہو گئی اور بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی نوجوانوں کو ویزے جاری کر دیئے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.