نیب سرمایہ کاروں کو ہراساں کر رہا ہے، رانا ثناء اللہ
جمعرات 18 فروری 2016 12:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب سرمایہ کاروں کو ہراساں کر رہا ہے جس سے سرمایہ کار بھاگ جائیں گے پھر ہم اور سیکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے ۔ نیب میاں منشاء کو گھنٹوں انتظار گاہ میں بٹھا کر رکھتا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو ایک تجویز دی ہے جسے نیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا لیکن پتہ نہیں نیب 20 سے 25 سال پرانے کھاتے کھول کر کیا نکالنا چاہتی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو ایک تجویز دی تھی جسے نیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے نیب بڑے سرمایہ کاروں کو تنگ کرنا بند کرے اگر اس طرح چلتا رہا تو سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیب میاں منشاء کو گھنٹوں تک انتظار گاہ میں بٹھا کر رکھتی ہے وہ ایک بڑے سرمایہ کار ہیں یہی نہیں میاں منشاء سابق صدر پرویز مشرف کے بھی بہت قریب تھے انہوں نے کہا کہ ن یب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 سال جیل میں رکھا لیکن کچھ نہیں نکل سکا نیب کسی کے اشارے پر تو نہیں چل رہی صحافی کا سوال ؟ جس پر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اگر نیب کسی کے اشارے پر چل رہی ہے تو میڈیا پتہ چلائے کہ اس کے پیچھے کون ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.