لاہور ہائیکورٹ نےمتوقع مئیر لاہور اورلیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور خواجہ حسان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2016 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نےمتوقع مئیر لاہور اورلیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور خواجہ حسان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارزبیر خان نیازی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا?ئین کے ا?رٹیکل باسٹھ تریسٹھ اورلوکل گونمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ہونے کی حیثیت سے عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ حسان کو عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے چئیرمین یونین کونسل کے عہدے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور خواجہ حسان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت اکتیشن مارچ تک ملتوی کر دی۔