نیب کے معاملات میں مداخلت کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2016 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنماءگوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔قوانین کے تحت نیب کو کسی بھی شخص،انتظامی اور سیاسی عہدیدار کے خلاف کاروائی کرنے ،تحقیقات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نیب کو تنبہیہ کی جو کہ ملکی قوانین کو تسلیم نہ کرنے اور نیب کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔نیب کے خلاف بیان بازی کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔