پنجاب سروس ٹربیونل کے جج نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2016 11:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل ملک اویس خالدایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل نے ان کا کیا جانے والا تبادلہ معطل کر رکھا ہے،ٹربیونل کے فیصلے کے بعدنئی تعیناتی کی جگہ چارج نہ سنبھالنے پر محکمہ صحت کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کو نظر انداز کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکرٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :