لاہور کے سپیشل جج بینکنگ کرائم کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی عدالت میں پیش ہو گئے،عدالت نے حسین لوائی کے خلاف مالی بدعنوانی کے استغاثہ کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا،،،دوسری جانب مدعی نے حراساں کرنے پر حسین لوائی کے خلاف ایک اور درخواست جمع کرادی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2016 11:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) سپیشل جج بینکگ کرائم عبدالقیوم خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی نوٹسز کے باوجود سمٹ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین لوائی عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے حسین لوائی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کر کے پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔عدالتی حکم کے بعدحسین لوائی از خود عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دلایا کہ وہ اپنی حاضری کو عدالت میں یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے حسین لوائی کے خلاف مالی بدعنوانی کے استغاثہ کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیادرخواست گزار کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سمٹ بینک انتظامیہ مالی بدعنوانی میں ملوث ہے جسکی وجہ سے انہوں نے درخواست گزار کو ناقابل تلافی مالی نقصان پہنچایا۔انہوں نے عدالت میں ایک اوردرخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حسین لوائی خود عدالت میں پیش ہو گئے مگر اپنے مسلح گارڈز کے ذریعے مدعی اسکے بھائی اوربھانجے کو اپنے مسلح گارڈز کے ذریعے اغوا کرا کے انہیں استغاثہ واپس لینے کے لئے دباو ڈالا اور عدالت میں آنے سے روکا لہذا حسین لوائی کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا بھی حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :