نیب 25 سال پرانے کیسز میں سے کیا نکالنا چاہتا ہے ، اگر نیب سرمایہ کاروں کو تفتیش کے لئے بٹھا کر ان کی اور ان کی بہو بیٹیوں کی تصاویریں جاری کرے گا تو کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا:رانا ثناءاللہ کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 11:47

نیب 25 سال پرانے کیسز میں سے کیا نکالنا چاہتا ہے ، اگر نیب سرمایہ کاروں ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب 25 سال پرانے کیسز میں سے کیا نکالنا چاہتا ہے ، اگر نیب سرمایہ کاروں کو تفتیش کے لئے بٹھا کر ان کی اور ان کی بہو بیٹیوں کی تصاویریں جاری کرے گا تو کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا ، آصف زرداری کو دس سال جیل میں رکھ کر فیصلہ نہیں ہوسکا تو اب کیا نیب سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب پر کوئی دباﺅ نہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بات تجویز تھی جس کو نیب نے اچھے انداز میں لیا ہے۔ نیب جس مرضی منصوبے کی انکوائری کرے مگر اگر سرمایہ کاری کرنے والوں کو 25 سال پرانے ٹرانزیکشنز پر رسوا کیا جائے گا تو ملک میں سرمایہ کاری کون کرے گا۔ رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ کوئی 1997 سے اور کوئی 1985 سے احتساب کی بات کر رہا ہے ، پرانے جھگڑے چھوڑیں اوراس دور سے احتساب کیا جائے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نیب رائیونڈ سڑک کے 16 سال پرانے کیس سے کیا نکالنا چاہتی ہے۔ نیب کو روکنے کی بات نہیں کر رہے اسے مزید ذمہ دار بنانے کی بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :