فلم’ ’نیرجا“کل جمعہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

جمعرات 18 فروری 2016 11:32

فلم’ ’نیرجا“کل جمعہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) رام مادھوانی کی ہدایت میں بننے والی فلم’ ’نیرجا“کل جمعہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں اداکارہ سونم کپور کے ہمراہ شبانہ اعظمیٰ اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔یہ فلم ’نیرجا بھانوٹ‘ نامی ایئرہوسٹس کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو 1986 میں انڈیا کے ایک ہائی جیک جہاز میں مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔

اس حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پر ”دی ہیروئن آف دی ہائی جیک“ کا خطاب ملا تھا۔بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بھائیوں کے ساتھ تقریبات میں جانا بہت مشکل ہے، کیونکہ ان کا حفاظتی رویہ کبھی کبھی پریشان کردیتا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق سونم کپور نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر کے لیے ایک تقریب میں شرکت کی-اس دوران سونم نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور بتایا کہ انہیں اپنے بھائیوں کا بہت زیادہ حفاظتی رویہ دیکھ کر کبھی کبھی الجھن ہونے لگتی ہے-سونم کپور، بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور ان کے بھائی ہرش وردھن کپور بہت جلد شوبز میں ایک نئی فلم کے ساتھ قدم رکھنے والے ہیں، سونم، ارجن کپور کی بھی رشتہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بھائیوں کا ذکر کرتے ہوئے سونم نے بتایا کہ بھائیوں کے ہمراہ کسی تقریب میں جانا مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ ان کے حد سے زیادہ حفاظتی رویہ سے ان کے ساتھ موجود دوست بھی ان کا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں-سونم کا مزید کہنا تھاکہ میں جو دوست بناتی ہوں وہ بھی میرے بھائی کی طرح بن جاتے ہیں اور دوسروں سے ملنے میں پابندی لگاتے ہیں۔اپنے کزن ارجن کپور کا ذکر کرتے ہوئے سونم نے بتایا کہ وہ جتنے ’کول‘ نظر آتے ہیں دراصل اتنے ’کول‘ ہیں نہیں۔سونم کا کہنا تھاکہ ارجن اپنی ذاتی زندگی میں تو بہت ’کول‘ بنتے ہیں لیکن وہ اتنے کول بھائی بالکل نہیں، وہ مجھ سے کہتے ہیں جب میں شادی کا فیصلہ کروں تو پہلے اس لڑکے سے ان کی ملاقات کرواوٴں۔

متعلقہ عنوان :