اداکارہ شرمیلا ٹیگور واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئیں

جمعرات 18 فروری 2016 11:32

اداکارہ شرمیلا ٹیگور واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) بھارت کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئیں ۔شرمیلا ٹیگور کل جمعہ سے ہونے والے 3 روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

شرمیلا ٹیگور مشہور بھارتی کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی کی اہلیہ ہیں، اداکار سیف علی خان ان کے صاحبزادے اور سوہا علی صاحبزادی ہیں جبکہ اداکارہ کرینہ کپور ان کی بہو ہیں۔

متعلقہ عنوان :