شرمین عبید چنائے قومی پروگرام برائے انتقال خون کی اعزازی سفیر مقرر

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا قومی پروگرام کیساتھ شرمین عبید چنائے کی وابستگی کا خیر مقدم

جمعرات 18 فروری 2016 11:22

شرمین عبید چنائے قومی پروگرام برائے انتقال خون کی اعزازی سفیر مقرر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)حکومت پاکستان نے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کو’ ’محفوظ انتقال خون کے قومی پروگرام‘ ‘کا اعزازی سفیر مقرر کر دیا ہے۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے قومی پروگرام کے ساتھ شرمین عبید چنائے کی وابستگی کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کو محفوظ انتقال خون کے قومی پروگرام کا اعزازی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے نیشنل کو آرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس ظہیر نے کیا۔وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے محفوظ انتقال خون کے قومی پروگرام کے ساتھ شرمین عبید چنائے کی وابستگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ اس قومی خدمت کے حوالے سے بھی وہ ایک مثال بن کر ابھریں گی۔