Live Updates

گوجر خان،ہائی سکول درکالی سیداں میں فائرنگ ، طالبعلم زخمی

جمعرات 18 فروری 2016 11:12

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) گوجر خان کے علاقے درکالی سیداں میں سکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم زخمی ہوگہا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دیرینہ رنجش تھی ۔

(جاری ہے)

دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک گروپ کے افراد نے مشتعل ہوکر سکول کے باہر فائرنگ کر دی جس سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد سکول اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے۔ مشتعل افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات