مہمند ایجنسی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 9 خاصہ دار اہلکار شہیدہوگئے
شہدا کے جسد خاکی تحویل میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع ،کئی مشتبہ افراد زیرحراست صدرمملکت ،وزیراعظم ، عمران خان ،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں کا دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں اہلکاروں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
جمعرات 18 فروری 2016 11:12
مہمند ایجنسی/پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) مہمند ایجنسی میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہو گئے،شہدا کے جسد خاکی تحویل میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں اہلکاروں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔
پولیٹکل انتظامیہ کے سرکاری اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ فائرنگ کے دونوں واقعات مہمند ایجنسی کی تحصلیوں یکہ غنڈ اور پنڈیالی میں پیش آئے۔(جاری ہے)
پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل پر تعینات خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں پر مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس میں دونوں اہلکار شہید ہوگئے ۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ یکہ غنڈ سب ڈویژن کے علاقے کڑپہ میں ہوا جب مسلح افراد نے خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہاں ڈیوٹی پر موجود سات اہلکار شہید ہو گئے۔
شہدا کے جسدخاکی ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ۔ حملوں کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.