خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل گیس سلنڈر دھماکہ، ماں سمیت دوبچے زخمی

جمعرات 18 فروری 2016 11:12

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ماں اور دوبچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خوگاخیل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئی ماں اور اسکے دو بچے زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے میں زخمی افراد کو تحصیل ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :