سی ٹی ڈی چترال کی کاروائی،دہشتگرد گرفتار، بارودی موادبھی برآمد

جمعرات 18 فروری 2016 11:12

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء )سی ٹی ڈی نے چترال میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ جس کے قبضہ سے ایک کلوبارودی موادبھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی سے جاری بیان کے مطابق کاروائی چترال میں دروش کے مقام پر کی گئی۔ جہاں سے غلام نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ جس کے قبضہ سے ایک کلوگرام بارودی مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر مواد برآمد ہوا۔دہشتگرد کا تعلق پشاور کے علاقہ بیری باغ سے ہے جو ایک کالعدم تنظیم کے لئے کام کرتارہا ہے۔